ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ُمُنڈگوڈ میں بیل کے حملے میں نوجوان کی موت

ُمُنڈگوڈ میں بیل کے حملے میں نوجوان کی موت

Mon, 04 Nov 2024 19:44:12  SO Admin   S.O. News Service

بھٹکل، 4 نومبر (ایس او نیوز): ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ تعلقہ کے چگّلی گاؤں میں ہفتہ کے روز ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں بیل ڈرانے کے مقابلے کو دیکھنے کے دوران ایک نوجوان بیل کے حملے میں ہلاک ہوگیا۔ متوفی کی شناخت 21 سالہ پرمیش سِدپّا ہریجن کے طور پر کی گئی ہے۔

دیوالی کے موقع پر چگّلی گاؤں میں بیل ڈرانے کا مقابلہ منعقد کیا گیا تھا، جس میں آس پاس کے علاقوں سے سیکڑوں بیل لائے گئے تھے۔ بتایا گیا ہے کہ مقابلے کو دیکھتے وقت ایک بیل نے اچانک نوجوان پر حملہ کردیا اور اس کے سینے پر شدید چوٹ پہنچائی۔

زخمی نوجوان کو فوری طور پر منڈگوڈ کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا، مگر علاج کے دوران وہ جانبر نہ ہو سکا اور اس کی موت واقع ہوگئی۔


Share: